Sunan ibn Majah Hadith 3992 (سنن ابن ماجہ)
[3992]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ دِينَارٍ الْحِمْصِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ: حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو،عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ،عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((افْتَرَقَتِ الْيَہُودُ عَلَی إِحْدَی وَسَبْعِينَ فِرْقَةً،فَوَاحِدَةٌ فِي الْجَنَّةِ،وَسَبْعُونَ فِي النَّارِ،وَافْتَرَقَتِ النَّصَارَی عَلَی ثِنْتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً،فَإِحْدَی وَسَبْعُونَ فِي النَّارِ،وَوَاحِدَةٌ فِي الْجَنَّةِ،وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِہِ لَتَفْتَرِقَنَّ أُمَّتِي عَلَی ثَلَاثٍ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً،وَاحِدَةٌ فِي الْجَنَّةِ،وَثِنْتَانِ وَسَبْعُونَ فِي النَّارِ))،قِيلَ: يَا رَسُولَ اللہِ مَنْ ہُمْ؟ قَالَ: ((الْجَمَاعَةُ))
حضرت عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یہودی اکہتر فرقوں میں تقسیم ہوئے۔(ان میں سے) ایک فرقہ جنتی تھا اور ستر جہنمی۔عیسائی بہتر (72) فرقوں میں تقسیم ہوئے۔(ان میں سے) اکہتر جہنمی تھے اور ایک جنتی۔قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد (ﷺ) کی جان ہے! میری امت ضرور تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی۔(ان میں سے) ایک فرقہ جنت میں جائے گا اور بہتر جہنم میں۔عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! وہ کون لوگ ہیں؟ فرمایا: جماعت۔