Sunan ibn Majah Hadith 3994 (سنن ابن ماجہ)
[3994]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((لَتَتَّبِعُنَّ سُنَنَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بَاعًا بِبَاعٍ،وَذِرَاعًا بِذِرَاعٍ،وَشِبْرًا بِشِبْرٍ،حَتَّی لَوْ دَخَلُوا فِي جُحْرِ ضَبٍّ لَدَخَلْتُمْ فِيہِ))،قَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ الْيَہُودُ،وَالنَّصَارَی؟ قَالَ: ((فَمَنْ إِذًا))
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم لوگ پہلوں کے طریقے کی (پوری طرح) پیروی کرو گے،جیسے باع باع کے برابر،ہاتھ ہاتھ کے برابر،بالشت بالشت کے برابر ہوتی ہے حتی کہ اگر وہ کسی سانڈے کے بل میں گھسے ہوں گےتو تم بھی ضرور اس میں گھسو گے۔صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا یہودیوں اور عیسائیوں کی (پیروی کرین گے؟) آپ نے فرمایا: اور کن کی؟