Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3996 (سنن ابن ماجہ)

[3996]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ سَوَّادٍ الْمِصْرِيُّ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللہِ بْنُ وَہْبٍ قَالَ: أَنْبَأَنَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ،أَنَّ بَكْرَ بْنَ سَوَادَةَ،حَدَّثَہُ أَنَّ يَزِيدَ بْنَ رَبَاحٍ،حَدَّثَہُ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ،عَنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،أَنَّہُ قَالَ: ((إِذَا فُتِحَتْ عَلَيْكُمْ خَزَائِنُ فَارِسَ وَالرُّومِ،أَيُّ قَوْمٍ أَنْتُمْ؟))،قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ: نَقُولُ كَمَا أَمَرَنَا اللہُ،قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((أَوْ غَيْرَ ذَلِكَ تَتَنَافَسُونَ،ثُمَّ تَتَحَاسَدُونَ،ثُمَّ تَتَدَابَرُونَ،ثُمَّ تَتَبَاغَضُونَ،أَوْ نَحْوَ ذَلِكَ،ثُمَّ تَنْطَلِقُونَ فِي مَسَاكِينِ الْمُہَاجِرِينَ،فَتَجْعَلُونَ بَعْضَہُمْ عَلَی رِقَابِ بَعْضٍ))

حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم فارس اور روم (کی سلطنتوں) کے خزانے فتح کر لو گے تو تمہاری کیا حالت ہو گی؟ حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم وہی کچھ (شکر کے کلمات) کہیں گے (اور شکر والے عمل کریں گے) جن کا اللہ نے ہمیں حکم دیا ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یا دوسری بات ہو گی۔تم ایک دوسرے پر رشک کرو گے،پھر ایک دوسرے سے حسد کرو گے،پھر ایک دوسرے سے منہ پھیرو گے،پھر ایک دوسرے سے ناراض رہنے لگو گے۔یا اس طرح کا کوئی اور لفظ فرمایا۔پھر تم غریب مہاجرین میں جاؤ گے اور انہیں ایک دوسرے کی گردنوں پر لادو گے۔