Sunan ibn Majah Hadith 4002 (سنن ابن ماجہ)
[4002]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ،عَنْ عَاصِمٍ،عَنْ مَوْلَی أَبِي رُہْمٍ،وَاسْمُہُ عُبَيْدٌ،أَنَّ أَبَا ہُرَيْرَةَ،لَقِيَ امْرَأَةً مُتَطَيِّبَةً تُرِيدُ الْمَسْجِدَ،فَقَالَ: يَا أَمَةَ الْجَبَّارِ أَيْنَ تُرِيدِينَ؟ قَالَتْ: الْمَسْجِدَ،قَالَ: وَلَہُ تَطَيَّبْتِ؟ قَالَتْ: نَعَمْ،قَالَ: فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،يَقُولُ: ((أَيُّمَا امْرَأَةٍ تَطَيَّبَتْ،ثُمَّ خَرَجَتْ إِلَی الْمَسْجِدِ،لَمْ تُقْبَلْ لَہَا صَلَاةٌ حَتَّی تَغْتَسِلَ))
حضرت ابو رُہم رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ حضرت عبید (بن کثیر رحمۃ اللہ) سے روایت ہے کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو ایک عورت ملی جس نے خوشبو لگا رکھی تھی اور مسجد کی طرف جا رہی تھی۔ابو رہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جبار کی بندی! کہاں جارہی ہو؟ اس نے کہا: مسجد میں۔فرمایا: اسی لیے خوشبو لگائی ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں۔حضرت ابور ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہﷺ سے سنا،آپ فرمارہے تھے: جو عورت خوشبو لگا کر مسجد کی طرف چلے اس کی نماز قبول نہیں ہوتی جب تک غسل نہ کرلے۔