Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4005 (سنن ابن ماجہ)

[4005]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَيْرٍ،وَأَبُو أُسَامَةَ،عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ،عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ،قَالَ: قَامَ أَبُو بَكْرٍ فَحَمِدَ اللہَ وَأَثْنَی عَلَيْہِ،ثُمَّ قَالَ: يَا أَيُّہَا النَّاسُ إِنَّكُمْ تَقْرَءُونَ ہَذِہِ الْآيَةَ: يَا أَيُّہَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اہْتَدَيْتُمْ [المائدة: 105]،وَإِنَّا سَمِعْنَا رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،يَقُولُ: ((إِنَّ النَّاسَ إِذَا رَأَوُا الْمُنْكَرَ لَا يُغَيِّرُونَہُ،أَوْشَكَ أَنْ يَعُمَّہُمُ اللہُ بِعِقَابِہِ))،قَالَ أَبُو أُسَامَةَ مَرَّةً أُخْرَی: فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،يَقُولُ

حضرت قیس بن ابو حازم رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے کھڑے ہو کر اللہ کی حمد و ثنا بیان کی،پھر فرمایا: اے لوگو! تم یہ آیت پڑھتے ہو: (یٰۤاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا عَلَیْکُمْ اَنْفُسَکُمْ ۚ لَا یَضُرُّکُمْ مَّنْ ضَلَّ اِذَا اہْتَدَیْتُمْ) اے ایمان والو! تم اپنے آپ کو سیدھا رکھو۔جب تم ہدایت پر ہوتو گمراہ لوگ تمہیں نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔اور ہم نے رسول اللہﷺ سے سنا،آپ فرمارہے تھے: لوگ جب برائی کو دیکھیں اور اسے ختم نہ کریں (اس سے منع نہ کریں) تو قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو عذاب کی لپیٹ میں لے لے۔حدیث کے راوی ابو اسامہ نے دوسری مرتبہ روایت بیان کرتے ہوئے کہا: (حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا) میں نے رسول اللہﷺ سے سنا،آپؐ فرمارہے تھے۔