Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4007 (سنن ابن ماجہ)

[4007]صحیح

ولہ شواھد منھا ما أخرجہ أحمد (3/ 87 ح 11498 وإسنادہ قوي)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَی قَالَ: أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جَدْعَانَ،عَنْ أَبِي نَضْرَةَ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَامَ خَطِيبًا،فَكَانَ فِيمَا قَالَ: ((أَلَا لَا يَمْنَعَنَّ رَجُلًا ہَيْبَةُ النَّاسِ أَنْ يَقُولَ بِحَقٍّ إِذَا عَلِمَہُ)) قَالَ: فَبَكَی أَبُو سَعِيدٍ،وَقَالَ: ((قَدْ وَاللہِ رَأَيْنَا أَشْيَاءَ فَہِبْنَا))

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہﷺ خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے تو آپ نے اس میں یہ بھی فرمایا: خبردار! کسی آدمی کو لوگوں کی ہیبت حق کہنے سے روک نہ دے جب کہ اسے (حق) معلوم ہو۔یہ کہہ کر حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ رو پڑے اور فرمایا: قسم ہے اللہ کی! ہم نے کئی (غلط) چیزیں دیکھیں لیکن (اظہار کرنے سے) ڈر گئے۔