Sunan ibn Majah Hadith 4012 (سنن ابن ماجہ)
[4012]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا رَاشِدُ بْنُ سَعِيدٍ الرَّمْلِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ،عَنْ أَبِي غَالِبٍ،عَنْ أَبِي أُمَامَةَ،قَالَ: عَرَضَ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ عِنْدَ الْجَمْرَةِ الْأُولَی،فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ أَيُّ الْجِہَادِ أَفْضَلُ؟ فَسَكَتَ عَنْہُ،فَلَمَّا رَمَی الْجَمْرَةَ الثَّانِيَةَ،سَأَلَہُ،فَسَكَتَ عَنْہُ،فَلَمَّا رَمَی جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ،وَضَعَ رِجْلَہُ فِي الْغَرْزِ لِيَرْكَبَ،قَالَ: ((أَيْنَ السَّائِلُ؟)) قَالَ: أَنَا،يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ: ((كَلِمَةُ حَقٍّ عِنْدَ ذِي سُلْطَانٍ جَائِرٍ))
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی پہلے جمرے کے قریب رسول اللہﷺ کے سامنے آیا اور کہا: اللہ کے رسول! کون سا جہاد افضل ہے؟ آپ خاموش رہے۔جب آپ دوسرے ججمرے پر پہنچے تو اس نے (پھر) سوال کیا۔آپ خاموش رہے۔پھر جب آپ نے جمرۂ عقبہ (بڑےجمرے) پر کنکریاں ماریں اور سوار ہونے کے لیے رکاب میں پاؤں رکھا تو فرمایا: سوال کرنے کہاں ہے؟ اس نے کہا: اللہ کے رسول! میں ہوں۔آپؐ نے فرمایا: ظالم سلطان کے سامنے کلمۂ حق کہنا (افضل جہاد ہے)