Sunan ibn Majah Hadith 4015 (سنن ابن ماجہ)
[4015]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الدِّمَشْقِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ عُبَيْدٍ الْخُزَاعِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الْہَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَيْدٍ حَفْصُ بْنُ غَيْلَانَ الرُّعَيْنِيُّ،عَنْ مَكْحُولٍ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللہِ مَتَی نَتْرُكُ الْأَمْرَ بِالْمَعْرُوفِ،وَالنَّہْيَ عَنِ الْمُنْكَرِ؟ قَالَ: ((إِذَا ظَہَرَ فِيكُمْ مَا ظَہَرَ فِي الْأُمَمِ قَبْلَكُمْ))،قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللہِ وَمَا ظَہَرَ فِي الْأُمَمِ قَبْلَنَا؟ قَالَ: ((الْمُلْكُ فِي صِغَارِكُمْ،وَالْفَاحِشَةُ فِي كِبَارِكُمْ،وَالْعِلْمُ فِي رُذَالَتِكُمْ)) قَالَ زَيْدٌ: تَفْسِيرُ مَعْنَی قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((وَالْعِلْمُ فِي رُذَالَتِكُمْ))،إِذَا كَانَ الْعِلْمُ فِي الْفُسَّاقِ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! ہم (مسلمان) کب نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا چھوڑ بیٹھیں گے؟ آپ نے فرمایا: جب تمہارے اند وہ (خرابیاں) ظاہر ہو جائیں جو تم سے پہلی قوموں میں ظاہر ہوئی تھیں۔ہم نے کہا: اللہ کے رسولؐ! ہم سے پہلی امتوں میں کیا ظاہر ہوا تھا؟ آپؐ نے فرمایا: حکومت کم عمر (یا بچگانہ ذہن رکھنے والے) افراد میں اور بے حیائی بڑوں میں (جوان تو بدکاری میں ملوث ہوں گے ہی،بوھے بھی باز نہیں آئیں گے) اور علم تمہارے ذلیل لوگوں میں۔حضرت زید بن یحیٰ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: وہ تمہارے ذلیل لوگوں میں علم ہونے کا مطلب یہ ہے کہ علم فاسق (اور بدکردار) لوگوں میں ہوگا (جو علم پر عمل نہیں کریں گے)