Sunan ibn Majah Hadith 4017 (سنن ابن ماجہ)
[4017]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَبُو طُوَالَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا نَہَارٌ الْعَبْدِيُّ،أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ،يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،يَقُولُ: إِنَّ اللہَ لَيَسْأَلُ الْعَبْدَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ،حَتَّی يَقُولَ: مَا مَنَعَكَ إِذْ رَأَيْتَ الْمُنْكَرَ أَنْ تُنْكِرَہُ؟ فَإِذَا لَقَّنَ اللہُ عَبْدًا حُجَّتَہُ،قَالَ: يَا رَبِّ رَجَوْتُكَ،وَفَرِقْتُ مِنَ النَّاسِ
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ قیامت کے دن بندے سے سوال کرے گا حتیٰ کہ یہ بھی فرمائے گا: جب تو نے برائی دیکھی تھی تو اس سے منع کیوں نہیں کیا تھا؟ پھر جب (وہ جواب نہ دے سکے گا تو) اللہ بندے کو جواب سکھا دے گا،وہ کہے گا: یا اللہ! مجھے تجھ سے (رحمت کی) امید تھی اور بندوں سے ڈر لگتا تھا۔