Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4018 (سنن ابن ماجہ)

[4018]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ نُمَيْرٍ،وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ،عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ،عَنْ أَبِي بُرْدَةَ،عَنْ أَبِي مُوسَی،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((إِنَّ اللہَ يُمْلِي لِلظَّالِمِ،فَإِذَا أَخَذَہُ،لَمْ يُفْلِتْہُ))،ثُمَّ قَرَأَ: وَكَذَلِكَ أَخْذُ رَبِّكَ إِذَا أَخَذَ الْقُرَی وَہِيَ ظَالِمَةٌ إِنَّ أَخْذَہُ أَلِيمٌ شَدِيدٌ [ہود: 102]

حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ ظالم کو مہلت دیتا ہے،پھر جب اسے پکڑتا ہے تو چھوڑتا نہیں۔پھر آپ نے یہ آیت پڑھی: (وَ کَذٰلِکَ اَخْذُ رَبِّکَ اِذَاۤ اَخَذَ الْقُرٰی وَ ہِیَ ظَالِمَۃٌ) آپ کے پروردگار کی پکڑ کا یہی طریقہ ہے جب وہ بستیوں کے رہنے ولاے ظالموں کو پکڑتا ہے۔