Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4019 (سنن ابن ماجہ)

[4019]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ الدِّمَشْقِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَبُو أَيُّوبَ،عَنِ ابْنِ أَبِي مَالِكٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ،قَالَ: أَقْبَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ الْمُہَاجِرِينَ خَمْسٌ إِذَا ابْتُلِيتُمْ بِہِنَّ،وَأَعُوذُ بِاللہِ أَنْ تُدْرِكُوہُنَّ: لَمْ تَظْہَرِ الْفَاحِشَةُ فِي قَوْمٍ قَطُّ،حَتَّی يُعْلِنُوا بِہَا،إِلَّا فَشَا فِيہِمُ الطَّاعُونُ،وَالْأَوْجَاعُ الَّتِي لَمْ تَكُنْ مَضَتْ فِي أَسْلَافِہِمُ الَّذِينَ مَضَوْا،وَلَمْ يَنْقُصُوا الْمِكْيَالَ وَالْمِيزَانَ،إِلَّا أُخِذُوا بِالسِّنِينَ،وَشِدَّةِ الْمَئُونَةِ،وَجَوْرِ السُّلْطَانِ عَلَيْہِمْ،وَلَمْ يَمْنَعُوا زَكَاةَ أَمْوَالِہِمْ،إِلَّا مُنِعُوا الْقَطْرَ مِنَ السَّمَاءِ،وَلَوْلَا الْبَہَائِمُ لَمْ يُمْطَرُوا،وَلَمْ يَنْقُضُوا عَہْدَ اللہِ،وَعَہْدَ رَسُولِہِ،إِلَّا سَلَّطَ اللہُ عَلَيْہِمْ عَدُوًّا مِنْ غَيْرِہِمْ،فَأَخَذُوا بَعْضَ مَا فِي أَيْدِيہِمْ،وَمَا لَمْ تَحْكُمْ أَئِمَّتُہُمْ بِكِتَابِ اللہِ،وَيَتَخَيَّرُوا مِمَّا أَنْزَلَ اللہُ،إِلَّا جَعَلَ اللہُ بَأْسَہُمْ بَيْنَہُمْ

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ نے ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: اے مہاجروں کی جماعت! پانچ چیزیں ایسی ہیں کہ جب تم ان میں مبتلا ہو گڑے (تو ان کی سزا ضرور ملے گی) اور میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ وہ (بری چیزیں) تم تک پہنچیں۔جب بھی کسی قوم میں بے حیائی (بدکاری وغیرہ) علانیہ ہونے لگتی ہے تو ان میں طاعون اور ایسی بیماریں پھیل جاتی ہیں جو ان کے گزرے ہوئے بزرگوں میں نہیں ہوتی تھیں۔ جب وہ ناپ تول میں کمی کرتے ہیں،ان کو قحط سالی،روزگار کی تنگی اور بادشاہ کے ظلم کے ذریعے سے سزا دی جاتی ہے۔ جب وہ اپنے مالوں کی زکاۃ دینا بند کرتے ہیں تو ان سے آسمان کی بارش روک لی جاتی ہے۔اگر جانور نہ ہوں تو انہیں کبھی بارش نہ ملے۔ جب وہ اللہ اور اس کے رسول کا عہد توڑتے ہیں تو ان پر دوسری قوموں میں سے دشمن مسلط کردیے جاتے ہیں،وہ ان سے وہ کچھ چھین لیتے ہیں جو ان کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ جب بھی ان کے امام (سردار اور لیڈر) اللہ کے قانون کے مطابق فیصلے نہیں کرتے اور جو اللہ نے اتارا ہے اسے اختیار نہیں کرتے تو اللہ تعالیٰ ان میں آپس کی لڑائی ڈال دیتا ہے۔