Sunan ibn Majah Hadith 4025 (سنن ابن ماجہ)
[4025]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ،عَنْ شَقِيقٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ،قَالَ: كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،وَہُوَ يَحْكِي نَبِيًّا مِنَ الْأَنْبِيَاءِ،ضَرَبَہُ قَوْمُہُ،وَہُوَ يَمْسَحُ الدَّمَ عَنْ وَجْہِہِ،وَيَقُولُ: ((رَبِّ اغْفِرْ لِقَوْمِي فَإِنَّہُمْ لَا يَعْلَمُونَ))
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: گویا میں رسول اللہﷺ کو دیکھ رہا ہوں کہ آپ کسی نبی کی حالت بیان فرمارہے ہیں: اسے اس کی قوم نے مارا،وہ اپنے چہرے سے خون صاف کرتے تھے اور کہتے تھے: میرے رب! میری قوم کو معاف کردے،وہ جانتے نہیں۔