Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4026 (سنن ابن ماجہ)

[4026]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی،وَيُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی،قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ وَہْبٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ،عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ،وَسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: نَحْنُ أَحَقُّ بِالشَّكِّ مِنْ إِبْرَاہِيمَ،إِذْ قَالَ: رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِي الْمَوْتَی،قَالَ: أَوَلَمْ تُؤْمِنْ؟ قَالَ: بَلَی،وَلَكِنْ لِيَطْمَئِنَّ قَلْبِي،وَيَرْحَمُ اللہُ لُوطًا،لَقَدْ كَانَ يَأْوِي إِلَی رُكْنٍ شَدِيدٍ،وَلَوْ لَبِثْتُ فِي السِّجْنِ طُولَ مَا لَبِثَ يُوسُفُ لَأَجَبْتُ الدَّاعِيَ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ نے فرمایا: ہم حضرت ابراہیم علیہ السلام سے زیادہ شک کرنے کا حق رکھتے ہیں جب انہوں نے فرمایا: (رَبِّ اَرِنِیْ کَیْفَ تُحْیِ الْمَوْتٰی ؕ قَالَ اَوَ لَمْ تُؤْمِنْ ؕ قَالَ بَلٰی وَ لٰکِنْ لِّیَطْمَیِٕنَّ قَلْبِیْ) میرے رب! مجھے دکھا تو مردوں کو کیسے زندہ کرے گا؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: کیا تو ایمان نہیں لایا؟ ابراہیم نے کہا: کیوں نہیں؟ لیکن (سوال اس لیے کیا ہے) تا کہ میرا دل مطمئن ہو جائے۔اور اللہ تعالیٰ حضرت لوط علیہ السلام پر حم فرمائے! وہ مضبوط سہارے کی پناہ لے رہے تھے۔اور اگر میں قید میں اتنا عرصہ رہتا جنتا عرصہ حضرت یوسف علیہ السلام رہے تو میں بلانے والے کی بات مان لیتا۔