Sunan ibn Majah Hadith 4027 (سنن ابن ماجہ)
[4027]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَہْضَمِيُّ،وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی،قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ قَالَ: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ كُسِرَتْ رَبَاعِيَةُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،وَشُجَّ،فَجَعَلَ الدَّمُ يَسِيلُ عَلَی وَجْہِہِ،وَجَعَلَ يَمْسَحُ الدَّمَ عَنْ وَجْہِہِ،وَيَقُولُ: ((كَيْفَ يُفْلِحُ قَوْمٌ خَضَبُوا وَجْہَ نَبِيِّہِمْ بِالدَّمِ،وَہُوَ يَدْعُوہُمْ إِلَی اللہِ؟)) فَأَنْزَلَ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ لَيْسَ لَكَ مِنَ الْأَمْرِ شَيْءٌ [آل عمران: 128]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنگ احد میں جب رسول اللہﷺ کا دانت شہید ہوا،چہراۂ مبارک زخمی ہوا اور خون آپ کے چہرۂ مبارک سے بہنے لگا تو آپؐ چہرۂ مبارک سے خون پونچھتے تھے اور فرماتے تھے: یہ قوم کیسے نجات پائے گی جس نے اپنے نبی کے چہرے کو خون آلود کریدا،جب کہ وہ ان کو اللہ کی طرف بلارہا تھا؟ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: (لَیْسَ لَکَ مِنَ الْاَمْرَ شَیْءٌ) اے پیغمبر! آپ کے اختیار میں کچھ نہیں۔(اللہ چاہے تو ان کی توبہ قبول فرمالے،اور چاہے تو انہیں عذاب دے کیونکہ وہ ظالم ہیں۔)