Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4029 (سنن ابن ماجہ)

[4029]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ نُمَيْرٍ،وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ،قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ،عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ شَقِيقٍ،عَنْ حُذَيْفَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((أَحْصُوا لِي كُلَّ مَنْ تَلَفَّظَ بِالْإِسْلَامِ))،قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللہِ أَتَخَافُ عَلَيْنَا،وَنَحْنُ مَا بَيْنَ السِّتِّمِائَةِ إِلَی السَّبْعِمِائَةِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((إِنَّكُمْ لَا تَدْرُونَ،لَعَلَّكُمْ أَنْ تُبْتَلُوا))،قَالَ: فَابْتُلِينَا،حَتَّی جَعَلَ الرَّجُلُ مِنَّا مَا يُصَلِّي إِلَّا سِرًّا

حضرت حذیفہ سے روایت ہے،رسول اللہﷺ نے فرمایا: مجھے وہ سب لوگ شمار کردو جنہوں نے اسلام کا کلمہ پڑھا ہے۔ہم نے عرض کیا اللہ کے رسول! کیا آپ کو ہمارے بارے میں خوف ہے جب کہ ہماری تعداد چھ اور سات سو کے درمیان ہے؟ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تمہیں نہیں معلوم،شاید تم پر آزمائش آئے۔حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں: پھر ہم پرآزمائش آئی حتیٰ کہ ہم چھپ چھپ کر نماز پڑھنےلگے۔