Sunan ibn Majah Hadith 4033 (سنن ابن ماجہ)
[4033]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيہِ وَجَدَ طَعْمَ الْإِيمَانِ وَقَالَ بُنْدَارٌ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ مَنْ كَانَ يُحِبُّ الْمَرْءَ لَا يُحِبُّہُ إِلَّا لِلَّہِ وَمَنْ كَانَ اللہُ وَرَسُولُہُ أَحَبَّ إِلَيْہِ مِمَّا سِوَاہُمَا وَمَنْ كَانَ أَنْ يُلْقَی فِي النَّارِ أَحَبَّ إِلَيْہِ مِنْ أَنْ يَرْجِعَ فِي الْكُفْرِ بَعْدَ إِذْ أَنْقَذَہُ اللہُ مِنْہُ مَنْ كَانَ يُحِبُّ الْمَرْءَ لَا يُحِبُّہُ إِلَّا لِلَّہِ وَمَنْ كَانَ اللہُ وَرَسُولُہُ أَحَبَّ إِلَيْہِ مِمَّا سِوَاہُمَا
حضرت انس بن مالک سے روایت ہے،رسول اللہﷺ نے فرمایا: تین خوبیاں جس میں ہوں،اسے ایمان کا لطف حاصل ہوتا ہے…… ایک روایت میں ہے: اے ایمان کی مٹھاس حاصل ہوجاتی ہے۔ (پہلی خوبی) اور جب اسے اللہ نے کفر سے نجات دے دی ہو تو اسے دوبارہ کفر اختیار کرنے سے آگ میں ڈالا جانا زیادہ پسند ہو۔(دوسری) کسی شخص سے محبت اور دوستی رکھے تو محض اللہ کےلیے رکھے۔ (تیسری) اس کے دل میں اللہ اور اس کے رسول کی محبت سے بڑھ کر ہو۔