Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4036 (سنن ابن ماجہ)

[4036] إسنادہ ضعیف

عبد الملک بن قدامۃ الجمحي ضعیف (تقریب: 4204) و روی أحمد (2/ 338 ح 8459) بسند حسن عن سعید بن عبید بن السباق (ثقۃ تابعي) عن أبي ھریرۃ قال قال رسول اللہ ﷺ: ((قبل الساعۃ سنون خدّاعۃ،یکذّب فیھا الصادق و یصدّق فیھا الکاذب ویخوّن فیھا الأمین و یؤتمن فیھا الخائن و ینطق فیھا الرویبضۃ (وفي روایۃ سریج): و ینظر فیھا للرویبضۃ)) وھو یغني عنہ۔وقال ابن الأثیر فی الرویبضۃ: ’’تصغیر الرابضۃ وھو العاجز الذي ربض عن معالي الأمور و قعد عن طلبھا‘‘ (النہایۃ في غریب الحدیث والأثر 2/ 185)

انوار الصحیفہ ص 520

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ قُدَامَةَ الْجُمَحِيُّ،عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ أَبِي الْفُرَاتِ،عَنِ الْمَقْبُرِيِّ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((سَيَأْتِي عَلَی النَّاسِ سَنَوَاتٌ خَدَّاعَاتُ،يُصَدَّقُ فِيہَا الْكَاذِبُ،وَيُكَذَّبُ فِيہَا الصَّادِقُ،وَيُؤْتَمَنُ فِيہَا الْخَائِنُ،وَيُخَوَّنُ فِيہَا الْأَمِينُ،وَيَنْطِقُ فِيہَا الرُّوَيْبِضَةُ))،قِيلَ: وَمَا الرُّوَيْبِضَةُ؟ قَالَ: ((الرَّجُلُ التَّافِہُ فِي أَمْرِ الْعَامَّةِ))

حضرت ابو ہریرہ ؓ سےروایت ہے،رسول اللہﷺ نے فرمایا: عنقریب لوگوں پر دھوکے سے بھر پور سال آئیں گے۔ان میں جھوٹے کو چا سمجھا جائے گا اور سچے کو جھوٹا کہا جائے گا۔بد دیانت کو امانت دار سمجھا جائے گا اور دیانت دار کو بد دیانت کہا جائے گا۔اور رُوَیْبِضَہ باتیں کریں گے،کہا گیا: رُوَیْبِضَہ (کا مطلب) کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: حقیر آدمی عوام کو معاملات میں رائے دے گا۔