Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4044 (سنن ابن ماجہ)

[4044]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ،عَنْ أَبِي حَيَّانَ،عَنْ أَبِي زُرْعَةَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يَوْمًا بَارِزًا لِلنَّاسِ،فَأَتَاہُ رَجُلٌ،فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ مَتَی السَّاعَةُ؟ فَقَالَ: ((مَا الْمَسْئُولُ عَنْہَا بِأَعْلَمَ مِنَ السَّائِلِ،وَلَكِنْ سَأُخْبِرُكَ عَنْ أَشْرَاطِہَا،إِذَا وَلَدَتِ الْأَمَةُ رَبَّتَہَا،فَذَاكَ مِنْ أَشْرَاطِہَا،وَإِذَا كَانَتِ الْحُفَاةُ الْعُرَاةُ رُءُوسَ النَّاسِ،فَذَاكَ مِنْ أَشْرَاطِہَا،وَإِذَا تَطَاوَلَ رِعَاءُ الْغَنَمِ فِي الْبُنْيَانِ،فَذَاكَ مِنْ أَشْرَاطِہَا،فِي خَمْسٍ لَا يَعْلَمُہُنَّ إِلَّا اللہُ))،فَتَلَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللہَ عِنْدَہُ عِلْمُ السَّاعَةِ،وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ،وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ [لقمان: 34] الْآيَةَ

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ایک دن رسول اللہﷺ لوگوں کے لیے (گھر سے) باہر تشریف فرما تھے کہ ایک آدمی حاضر خدمت ہوا۔اس نے کہا: اللہ کے رسول! قیامت کب آئے گی؟ آپﷺ نے فرمایا: جس سے پوچھا جا رہا ہے وہ اس (قیامت) کی بابت پوچھنے والے سے زیادہ نہیں جانتا لیکن میں تجھے اس کی نشانیاں بتادیتا ہوں۔جب لونڈی اپنی مالکہ کو جنم دے تو یہ اس کی ایک علامت ہے۔جب ننگے پاؤں اور ننگے بدن والے (فقیر) لوگوں کے رئیس بن جائیں گے تو یہ بھی اس کی ایک نشانی ہے۔جب بکریوں کے چرواہے ایک دوسرے سے لمبی (اور اونچی) عمارتیں بنانے لگیں تو یہ بھی اس کی ایک علامت ہے۔(قیامت کا علم) ان پانچ چیزوں میں شامل ہے جنہیں اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔پھر رسول اللہﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿ اِنَّ اللہَ عِنْدَہٗ عِلْمُ السَّاعَۃِ ۚ وَ یُنَزِّلُ الْغَیْثَ ۚ وَ یَعْلَمُ مَا فِی الْاَرْحَامِ ؕ وَ مَا تَدْرِیْ نَفْسٌ مَّا ذَا تَکْسِبُ غَدًا وَ مَا تَدْرِیْ نَفْسٌۢ بِاَیِّ اَرْضٍ تَمُوْتُ ؕ اِنَّ اللہَ عَلِیْمٌ خَبِیْرٌ۠﴾ بے شک ہی کے پاس قیامت کا علم ہے،وہی بارش نازل فرماتا ہے،اور جو کچھ ماؤں کے پیٹوں میں ہے اسے جانتا ہے،اور کوئی نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کچھ کرے گا،نہ کسی کو یہ معلوم ہے کہ وہ کس زمین میں مرےگا۔اللہ تعالیٰ ہی پورےعلم والا،صحیح خبروں والا ہے۔