Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4045 (سنن ابن ماجہ)

[4045]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ،وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی،قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ،يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،قَالَ: أَلَا أُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا سَمِعْتُہُ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،لَا يُحَدِّثُكُمْ بِہِ أَحَدٌ بَعْدِي سَمِعْتُہُ مِنْہُ: ((إِنَّ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ،أَنْ يُرْفَعَ الْعِلْمُ،وَيَظْہَرَ الْجَہْلُ،وَيَفْشُوَ الزِّنَا،وَيُشْرَبَ الْخَمْرُ،وَيَذْہَبَ الرِّجَالُ وَيَبْقَی النِّسَاءُ،حَتَّی يَكُونَ لِخَمْسِينَ امْرَأَةً قَيِّمٌ وَاحِدٌ))

حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایک حدیث سناؤں جو میں نے رسول اللہﷺ سے سنی ہے،میرے بعد تمہیں وہ حدیث کوئی نہیں سنائے گا۔میں انے آپؐ سے یہ ارشاد سنا: قیامت کی بعض علامیتں یہ ہیں کہ علم اٹھالیا جائے گا،جہالت پھیل جائے گی،بدکاری عام ہوجائے گی،شراب (کثرت سے) پی جائے گی،مرد ختم ہوجائیں گے اور عورتیں باقی رہ جائیں گی حتیٰ کہ پچاس عورتوں کی خبر گیری کرنے والا صرف ایک مر د ہوگا۔