Sunan ibn Majah Hadith 4047 (سنن ابن ماجہ)
[4047]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ الْعُثْمَانِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ،عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،قَالَ: ((لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّی يَفِيضَ الْمَالُ،وَتَظْہَرَ الْفِتَنُ،وَيَكْثُرَ الْہَرْجُ))،قَالُوا: وَمَا الْہَرْجُ يَا رَسُولَ اللہِ؟ قَالَ: ((الْقَتْلُ،الْقَتْلُ،الْقَتْلُ)) ثَلَاثًا
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قیامت قائم نہیں ہوگی حتیٰ کہ مال بہت زیادہ ہوجائے گا،اور فتنے ظاہر ہوں گے اور ہرج بہت ہوگا۔صحابہ نے کہا: اللہ کے رسول! ہرج سےکیا مراد ہے؟ آپ نے تین بار فرمایا: قتل قتل قتل۔