Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4048 (سنن ابن ماجہ)

[4048]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ،عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ،عَنْ زِيَادِ بْنِ لَبِيدٍ،قَالَ: ذَكَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ شَيْئًا،فَقَالَ: ((ذَاكَ عِنْدَ أَوَانِ ذَہَابِ الْعِلْمِ))،قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ وَكَيْفَ يَذْہَبُ الْعِلْمُ،وَنَحْنُ نَقْرَأُ الْقُرْآنَ،وَنُقْرِئُہُ أَبْنَاءَنَا،وَيُقْرِئُہُ أَبْنَاؤُنَا أَبْنَاءَہُمْ إِلَی يَوْمِ الْقِيَامَةِ؟ قَالَ: ((ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ زِيَادُ إِنْ كُنْتُ لَأَرَاكَ مِنْ أَفْقَہِ رَجُلٍ بِالْمَدِينَةِ،أَوَلَيْسَ ہَذِہِ الْيَہُودُ،وَالنَّصَارَی،يَقْرَءُونَ التَّوْرَاةَ،وَالْإِنْجِيلَ لَا يَعْمَلُونَ بِشَيْءٍ مِمَّا فِيہِمَا؟))

حضرت زیاد بن لبید انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے کسی واقعے کا ذکر کیا اور فرمایا: یہ علم چلے جانے کے وقت ہو گا۔میں نے کہا: اللہ کے رسول! علم کیسے اٹھ جائے گا جب کہ ہم قرآن پڑھتے ہیں،اپنے بیٹوں کو پڑھاتے ہیں اور ہمارے بیٹے اپنے بیٹوں کو پڑھائیں گے؟ قیامت تک (اسی طرح سلسلہ جاری رہے گا۔) نبی ﷺ نے فرمایا: زیاد! تیری ماں تجھے روئے،میں تو تجھے مدینے میں سب سے زیادہ سمجھدار آدمی خیال کرتا تھا۔کیا یہ یہودی اور عیسائی تورات اور انجیل نہیں پڑھتے؟ لیکن وہ ان میں موجود کسی حکم پر عمل نہیں کرتے۔