Sunan ibn Majah Hadith 4049 (سنن ابن ماجہ)
[4049] إسنادہ ضعیف
أبو معاویۃ المرجئ عنعن
ورواہ محمد بن فضیل بن غزوان في کتاب الدعاء (15) عن أبي مالک عن ربعي عن حذیفۃ بہ موقوفًا
والحدیث السابق (4048) یخالفہ وھو الصواب بأدلۃ أخری والحمدللہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ،عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ،عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ،عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: يَدْرُسُ الْإِسْلَامُ كَمَا يَدْرُسُ وَشْيُ الثَّوْبِ،حَتَّی لَا يُدْرَی مَا صِيَامٌ،وَلَا صَلَاةٌ،وَلَا نُسُكٌ،وَلَا صَدَقَةٌ،وَلَيُسْرَی عَلَی كِتَابِ اللہِ عَزَّ وَجَلَّ فِي لَيْلَةٍ،فَلَا يَبْقَی فِي الْأَرْضِ مِنْہُ آيَةٌ،وَتَبْقَی طَوَائِفُ مِنَ النَّاسِ الشَّيْخُ الْكَبِيرُ وَالْعَجُوزُ،يَقُولُونَ: أَدْرَكْنَا آبَاءَنَا عَلَی ہَذِہِ الْكَلِمَةِ،لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ،فَنَحْنُ نَقُولُہَا فَقَالَ لَہُ صِلَةُ: مَا تُغْنِي عَنْہُمْ: لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ،وَہُمْ لَا يَدْرُونَ مَا صَلَاةٌ،وَلَا صِيَامٌ،وَلَا نُسُكٌ،وَلَا صَدَقَةٌ؟ فَأَعْرَضَ عَنْہُ حُذَيْفَةُ،ثُمَّ رَدَّہَا عَلَيْہِ ثَلَاثًا،كُلَّ ذَلِكَ يُعْرِضُ عَنْہُ حُذَيْفَةُ،ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْہِ فِي الثَّالِثَةِ،فَقَالَ: ((يَا صِلَةُ،تُنْجِيہِمْ مِنَ النَّارِ)) ثَلَاثًا
حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اسلام اس طرح محو ہو جائے گا جس طرح کپڑے کے نقوش مٹ جاتے ہیں حتی کہ لوگوں کو یہ بھی معلوم نہیں رہے گا کہ روزے کیا ہوتے ہیں یا نماز یا قربانی یا صدقہ کیا ہوتا ہے۔اللہ کی کتاب کو ایک ہی رات میں اٹھا لیا جائے گا اور زمین میں اس کی ایک آیت بھی نہیں رہے گی۔لوگوں میں کچھ بوڑھے مرد اور عورتیں رہ جائیں گی جو کہیں گی: ہم نے اپنے بزرگوں کو لا الہ الا اللہ کہتے دیکھا تھا،ہم بھی کہتے ہیں۔(حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ایک شاگرد) حضرت صلہ بن زفر رضی اللہ عنہ نے کہا: انہیں لا الہ الا اللہ سے کیا فائدہ ہو گا جب انہیں نماز،روزے،قربانی اور صدقے کا بھی علم نہیں ہو گا؟ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ان سے منہ پھیر لیا۔انہوں نے تین بار یہ سوال کیا اور ہر دفعہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ان سے منہ پھیرتے رہے۔تیسری بار ان کی طرف متوجہ ہو کر تین بار فرمایا: اے صلہ! (اس دور میں) یہی انہیں جہنم سے بچا لے گا۔