Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4051 (سنن ابن ماجہ)

[4051]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ نُمَيْرٍ،وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ،عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ شَقِيقٍ،عَنْ أَبِي مُوسَی،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((إِنَّ مِنْ وَرَائِكُمْ أَيَّامًا يَنْزِلُ فِيہَا الْجَہْلُ،وَيُرْفَعُ فِيہَا الْعِلْمُ،وَيَكْثُرُ فِيہَا الْہَرْجُ))،قَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ وَمَا الْہَرْجُ؟ قَالَ: ((الْقَتْلُ))

حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تمہارے آگے (مستقبل میں) ایسا زمانہ آئے گا جس میں جہالت پھیل جائے گی،علم اٹھ جائے گا،اور ہرج زیادہ ہو گا۔صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہرج کیا ہوتا ہے؟ آپ نے فرمایا: قتل و غارت۔