Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4054 (سنن ابن ماجہ)

[4054] إسنادہ موضوع

سعید بن سنان الحنفي:متروک

انوار الصحیفہ ص 521

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ عَنْ أَبِي الزَّاہِرِيَّةِ عَنْ أَبِي شَجَرَةَ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ إِنَّ اللہَ عَزَّ وَجَلَّ إِذَا أَرَادَ أَنْ يُہْلِكَ عَبْدًا نَزَعَ مِنْہُ الْحَيَاءَ فَإِذَا نَزَعَ مِنْہُ الْحَيَاءَ لَمْ تَلْقَہُ إِلَّا مَقِيتًا مُمَقَّتًا فَإِذَا لَمْ تَلْقَہُ إِلَّا مَقِيتًا مُمَقَّتًا نُزِعَتْ مِنْہُ الْأَمَانَةُ فَإِذَا نُزِعَتْ مِنْہُ الْأَمَانَةُ لَمْ تَلْقَہُ إِلَّا خَائِنًا مُخَوَّنًا فَإِذَا لَمْ تَلْقَہُ إِلَّا خَائِنًا مُخَوَّنًا نُزِعَتْ مِنْہُ الرَّحْمَةُ فَإِذَا نُزِعَتْ مِنْہُ الرَّحْمَةُ لَمْ تَلْقَہُ إِلَّا رَجِيمًا مُلَعَّنًا فَإِذَا لَمْ تَلْقَہُ إِلَّا رَجِيمًا مُلَعَّنًا نُزِعَتْ مِنْہُ رِبْقَةُ الْإِسْلَامِ

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ جب کسی آدمی کو تباہ کرنا چاہتا ہے تو اس سے حیا کو چھین لیتا ہے۔اور جب اس سے حیا چھین لیتا ہے تو تجھے وہ شخص نا پسندیدیہ اور قابل نفرت محسوس ہوتا ہے۔جب وہ ناپسندیدہ اور قابل نفرت ہو جاتا ہے تو اس سے دیانت داری چھین لی جاتی ہے۔جب اس سے دیانت داری چھن جاتی ہے تو تو اسے خائن اور خیانت میں مشہور دیکھتا ہے۔جب وہ خائن اور خیانت میں مشہور ہو جاتا ہے تو اس سے رحم دلی چھ جاتی ہے۔جب اس سے رحم دلی چھن جاتی ہے تو تو اسے لعنتی اور لوگوں سے اس پر لعنتیں پڑتی دیکھتا ہے۔جب تو اسے لعنتی دیکھے اور اس پر لعنتیں پڑ رہی ہوں تو اس کی گردن سے اسلام کا قلادہ اتر جاتا ہے۔