Sunan ibn Majah Hadith 4058 (سنن ابن ماجہ)
[4058] أول: إسنادہ ضعیف
عبد اللہ بن معقل: مجہول (تقریب: 3635)
ویزید الرقاشي: ضعیف
دوم: إسنادہ ضعیف جدًا
أبو معن والمسور بن الحسن: مجہولان (تقریب: 8385،6669)
وخازم بن العنزي: مجہول الحال (تقریب: 1615)
الف،ب
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَہْضَمِيُّ حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَعْقِلٍ عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ أُمَّتِي عَلَی خَمْسِ طَبَقَاتٍ فَأَرْبَعُونَ سَنَةٍ أَہْلُ بِرٍّ وَتَقْوَی ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَہُمْ إِلَی عِشْرِينَ وَمِائَةِ سَنَةٍ أَہْلُ تَرَاحُمٍ وَتَوَاصُلٍ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَہُمْ إِلَی سِتِّينَ وَمِائَةِ سَنَةٍ أَہْلُ تَدَابُرٍ وَتَقَاطُعٍ ثُمَّ الْہَرْجُ الْہَرْجُ النَّجَا النَّجَا حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا خَازِمٌ أَبُو مُحَمَّدٍ الْعَنَزِيُّ حَدَّثَنَا الْمِسْوَرُ بْنُ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي مَعْنٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أُمَّتِي عَلَی خَمْسِ طَبَقَاتٍ كُلُّ طَبَقَةٍ أَرْبَعُونَ عَامًا فَأَمَّا طَبَقَتِي وَطَبَقَةُ أَصْحَابِي فَأَہْلُ عِلْمٍ وَإِيمَانٍ وَأَمَّا الطَّبَقَةُ الثَّانِيَةُ مَا بَيْنَ الْأَرْبَعِينَ إِلَی الثَّمَانِينَ فَأَہْلُ بِرٍّ وَتَقْوَی ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَہُ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میری امت کے پانچ طبقات ہوں گے: چالیس سال تک نیکی اور تقویٰ والے لوگ ہوں گے،پھر ان سے متصل ایک سو بیس سال ایک دوسرے پر رحم کرنے والے اور میل ملاپ رکھنے والے لوگ ہوں گے،پھر ان سے متصل ایک سو ساٹھ سال تک ایک دوسرے سے ناراض رہنے والے اور قطع تعلق کرنے والے لوگ ہوں گے،پھر اس کے بعد قتل و غارت ہو ی،بچ جانا! بچ جانا! (م) دوسری سند سے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میری امت کے پانچ طبقے ہیں: ہر طبقہ چالیس سال کا ہے۔میرا اور میرے ساتھیوں کا طبقہ علم اور ایمان والوں کا ہے۔دوسرا طبقہ سنہ چالیس سے سنہ اسی تک نیکی اور تقویٰ والوں کا ہے۔پھر راوی نے مذکورہ روایت کے ہم معنی حدیث بیان کی۔