Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4063 (سنن ابن ماجہ)

[4063]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أُمَيَّةَ بْنِ صَفْوَانَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ صَفْوَانَ سَمِعَ جَدَّہُ عَبْدَ اللہِ بْنَ صَفْوَانَ يَقُولُ أَخْبَرَتْنِي حَفْصَةُ أَنَّہَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ لَيَؤُمَّنَّ ہَذَا الْبَيْتَ جَيْشٌ يَغْزُونَہُ حَتَّی إِذَا كَانُوا بِبَيْدَاءَ مِنْ الْأَرْضِ خُسِفَ بِأَوْسَطِہِمْ وَيَتَنَادَی أَوَّلُہُمْ آخِرَہُمْ فَيُخْسَفُ بِہِمْ فَلَا يَبْقَی مِنْہُمْ إِلَّا الشَّرِيدُ الَّذِي يُخْبِرُ عَنْہُمْ فَلَمَّا جَاءَ جَيْشُ الْحَجَّاجِ ظَنَنَّا أَنَّہُمْ ہُمْ فَقَالَ رَجُلٌ أَشْہَدُ عَلَيْكَ أَنَّكَ لَمْ تَكْذِبْ عَلَی حَفْصَةَ وَأَنَّ حَفْصَةَ لَمْ تَكْذِبْ عَلَی النَّبِيِّ ﷺ

اُم المؤمنین حضرت حفصہ رضی ا للہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا،آپ فرما رہے تھے:‘‘ایک لشکر بیت اللہ پر حملہ کرنے کےلئے اس کی طرف آئے گا حتی کہ جب وہ بیداء میں پہنچیں گے تو لشکر کا درمیانی حصہ زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔ان کے آگے والے اپنے پیچھے والوں کو آوازیں دیں گے تو انہیں بھی دھنسا دیا جائے گا۔ان میں سے صرف ایک آدمی بھاگ کر بچے گا جس سے دوسروں کو اس واقعہ کا علم ہو گا’’۔ (حضرت عبداللہ بن صفان رضی اللہ عنہما نے فرمایاJ جب حجاج کا لشکر (مکہ پر حملہ کرنے کے لئے) آیا تو ہم نے گمان کیا کہ یہ وہی لوگ ہیں (جن کا ذکر اس حدیث میں ہے) ایک آدمی نے (یہ حدیث سن کر عبداللہ بن صفوان رضی اللہ عنہما سے) کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا پر جھوٹ نہیں بولا اور حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نے نبی ﷺ کی طرف (اپنے پاس سے بنا کر) جھوٹی بات منسوب نہیں کی۔