Sunan ibn Majah Hadith 4066 (سنن ابن ماجہ)
[4066] إسنادہ ضعیف
ترمذي (3187)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَوْسِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ تَخْرُجُ الدَّابَّةُ وَمَعَہَا خَاتَمُ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ وَعَصَا مُوسَی بْنِ عِمْرَانَ عَلَيْہِمَا السَّلَام فَتَجْلُو وَجْہَ الْمُؤْمِنِ بِالْعَصَا وَتَخْطِمُ أَنْفَ الْكَافِرِ بِالْخَاتِمِ حَتَّی أَنَّ أَہْلَ الْحِوَاءِ لَيَجْتَمِعُونَ فَيَقُولُ ہَذَا يَا مُؤْمِنُ وَيَقُولُ ہَذَا يَا كَافِرُ قَالَ أَبُو الْحَسَنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَاہُ إِبْرَاہِيمُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ فَذَكَرَ نَحْوَہُ وَقَالَ فِيہِ مَرَّةً فَيَقُولُ ہَذَا يَا مُؤْمِنُ وَہَذَا يَا كَافِرُ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: دابۃ الارض ظاہر ہو گا تو اس کے پاس حضرت سلیمان بن داود علیہما السلام کی انگوٹھی ہو گی اور حضرت موسیٰ بن عمران علیہ السلام کا عصاء ہو گا۔وہ عصاء کے ساتھ مومن کے چہرے کو روشن کر دے گا اور انگوٹھی کے ساتھ کافر کی ناک پر نشان لگا دے گا حتی کہ محلے کے لوگ جمع ہوں گے تو (ایک دوسرے کو اس طرح مخاطب کریں گے کہ) یہ کہے گا: اے مومن! اور وہ کہے گا: اے کافر!’’ (امام ابن ماجہ کے شاگرد) ابوالحسن قطان نے (اپنی عالی سند سے بھی) اس سے ملتی جلتی حدیث بیان کی ہے۔ اور اس میں ایک مرتبہ فرمایا: تو یہ کہے گا: اے مومن! اور یہ کہے گا:) اے کافر!