Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4067 (سنن ابن ماجہ)

[4067] إسنادہ ضعیف جدًا

خالد بن عبید: ’’متروک الحدیث مع إمامتہ‘‘ (تقریب: 1654) ومن أجلہ ضعفہ البوصیري

انوار الصحیفہ ص 522

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو زُنَيْجٌ حَدَّثَنَا أَبُو تُمَيْلَةَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ ذَہَبَ بِي رَسُولُ اللہِ ﷺ إِلَی مَوْضِعٍ بِالْبَادِيَةِ قَرِيبٍ مِنْ مَكَّةَ فَإِذَا أَرْضٌ يَابِسَةٌ حَوْلَہَا رَمْلٌ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ تَخْرُجُ الدَّابَّةُ مِنْ ہَذَا الْمَوْضِعِ فَإِذَا فِتْرٌ فِي شِبْرٍ قَالَ ابْنُ بُرَيْدَةَ فَحَجَجْتُ بَعْدَ ذَلِكَ بِسِنِينَ فَأَرَانَا عَصًا لَہُ فَإِذَا ہُوَ بِعَصَايَ ہَذِہِ ہَكَذَا وَہَكَذَا

حضرت بریدہ بن حصیب اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ مجھے مکہ کے قریب دیہات میں ایک جگہ لے گئے۔دیکھا تو وہ خشک زمین تھی جس کے اردگرد ریت تھی۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:‘‘دابۃ الارض’’اس جگہ سے نکلے گا’’۔میں نے دیکھا کہ وہ جگہ ایک بالشت لمبی اور پون بالشت چوڑی تھی۔ حضرت عبداللہ بن بریدہ رحمہ الہ نے فرمایا: اس سے کئی سال بعد میں نے حج کیا تو وہ جگہ میرے اس عصاء کی پیمائش کے ساتھ اتنی اتنی (وسیع) ہو چکی تھی۔(عبداللہ کے شاگرد فرماتے ہیں:) یہ کہتے وقت عبداللہ نے ہمیں اپنا عصاء دکھایا۔