Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4068 (سنن ابن ماجہ)

[4068]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ مَغْرِبِہَا فَإِذَا طَلَعَتْ وَرَآہَا النَّاسُ آمَنَ مَنْ عَلَيْہَا فَذَلِكَ حِينَ لَا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيمَانُہَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:‘‘قیامت نہیں آئے گی جب تک سورج مغرب سے طلوع نہ ہو۔جب وہ طلوع ہو گا اور لوگ اسے (مغرب سے طلوع ہوتا) دیکھیں گے تو زمین پر موجود تمام لوگ ایمان لے آئیں گے۔اس وقت کسی کو ایمان لانے سے فائدہ نہیں ہو گا۔جو پہلے ایمان نہیں لایا ہو گا’’۔