Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4070 (سنن ابن ماجہ)

[4070]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ زِرٍّ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّ مِنْ قِبَلِ مَغْرِبِ الشَّمْسِ بَابًا مَفْتُوحًا عَرْضُہُ سَبْعُونَ سَنَةً فَلَا يَزَالُ ذَلِكَ الْبَابُ مَفْتُوحًا لِلتَّوْبَةِ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ نَحْوِہِ فَإِذَا طَلَعَتْ مِنْ نَحْوِہِ لَمْ يَنْفَعْ نَفْسًا إِيمَانُہَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ أَوْ كَسَبَتْ فِي إِيمَانِہَا خَيْرًا

حضرت صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:‘‘سورج غروب ہونے کی سمت میں ایک کھلا ہوا دروازہ ہے جس کی چوڑائی سترسال (میں طے ہونے والا فاصلہ) ہے۔وہ دروازہ توبہ کے لئے کھلا رہے گا حتی کہ سورج اس کی طرف سے طلوع ہو۔جب وہ اِدھر سے طلوع ہو گیا تو کسی ایسے شخص کو ایمان سے فائدہ نہیں ہو گا جو اس سے پہلے ایمان نہیں لاچکا ہو گا یا جس نے ایمان لا کر نیکی نہیں کی ہو گی’’۔