Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4083 (سنن ابن ماجہ)

[4083] إسنادہ ضعیف

ترمذي (2232)

انوار الصحیفہ ص 522

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَہْضَمِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ الْعُقَيْلِيُّ حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ عَنْ أَبِي صِدِّيقٍ النَّاجِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ يَكُونُ فِي أُمَّتِي الْمَہْدِيُّ إِنْ قُصِرَ فَسَبْعٌ وَإِلَّا فَتِسْعٌ فَتَنْعَمُ فِيہِ أُمَّتِي نِعْمَةً لَمْ يَنْعَمُوا مِثْلَہَا قَطُّ تُؤْتَی أُكُلَہَا وَلَا تَدَّخِرُ مِنْہُمْ شَيْئًا وَالْمَالُ يَوْمَئِذٍ كُدُوسٌ فَيَقُومُ الرَّجُلُ فَيَقُولُ يَا مَہْدِيُّ أَعْطِنِي فَيَقُولُ خُذْ

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا:‘‘ میری امت میں مہدی ہوگا۔اگر (اس کی امت)کم ہوئی تو ساتھ سال ہوگی ورنہ نو سال۔اس (کے دور حکومت) میں میری امت کو ایسی خوشیاں ملیں گی جیسی کبھی نہیں ملی تھیں۔(زمین کو)اس کے میوے ملیں گے۔ا ور وہ ان (میووں)میں سے کچھ بھی بچا کر نہیں رکھے گی (پوری پیداوار دے گی۔) ان دنوں مال کے انبار ہونگے۔آدمی اٹھ کرکہے گا:اے مہید! مجھے دیجئے اور مہدی کہے گا:لےلے’’۔