Sunan ibn Majah Hadith 4094 (سنن ابن ماجہ)
[4094] إسنادہ ضعیف جدًا
کثیر بن عبد اللہ العوفي: متروک
وأبو یعقوب إسحاق بن إبراہیم الحنیني: ضعیف (تقریب: 337)
وقال الھیثمي: وقد ضعفہ الجمھور (مجمع الزوائد 242/10)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ الرَّقِّيُّ حَدَّثَنَا أَبُو يَعْقُوبَ الْحُنَيْنِيُّ عَنْ كَثِيرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّی تَكُونَ أَدْنَی مَسَالِحِ الْمُسْلِمِينَ بِبَوْلَاءَ ثُمَّ قَالَ ﷺ يَا عَلِيُّ يَا عَلِيُّ يَا عَلِيُّ قَالَ بِأَبِي وَأُمِّي قَالَ إِنَّكُمْ سَتُقَاتِلُونَ بَنِي الْأَصْفَرِ وَيُقَاتِلُہُمْ الَّذِينَ مِنْ بَعْدِكُمْ حَتَّی تَخْرُجَ إِلَيْہِمْ رُوقَةُ الْإِسْلَامِ أَہْلُ الْحِجَازِ الَّذِينَ لَا يَخَافُونَ فِي اللہِ لَوْمَةَ لَائِمٍ فَيَفْتَتِحُونَ الْقُسْطَنْطِينِيَّةَ بِالتَّسْبِيحِ وَالتَّكْبِيرِ فَيُصِيبُونَ غَنَائِمَ لَمْ يُصِيبُوا مِثْلَہَا حَتَّی يَقْتَسِمُوا بِالْأَتْرِسَةِ وَيَأْتِي آتٍ فَيَقُولُ إِنَّ الْمَسِيحَ قَدْ خَرَجَ فِي بِلَادِكُمْ أَلَا وَہِيَ كِذْبَةٌ فَالْآخِذُ نَادِمٌ وَالتَّارِكُ نَادِمٌ
حضرت عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:‘‘ قیامت نہیں آئے گی حتی کہ مسلمانوں کے قریب ترین سرحدی محافظ مقام بولا ء پر ہوں گے ’’۔پھر فرمایا:‘‘ اے علی! اے علی!اے علی!’’حضرت علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا:میرے ماں باپ آپ پر قربان (حاضرہوں۔) آپ نے فرمایا:‘‘تم لوگ بنواصفر (رومیوں)سے جنگ کروگے اور تمہارے بعد والے بھی ان سے جنگ کریں گے حتی کہ سب سے افضل مسلمان،یعنی حجاز والے ان کے مقابلے کے لئے نکلیں گے۔انھیں اللہ کی راہ میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کاخوف نہیں ہوگا۔وہ سبحان اللہ اور اللہ اکبر کے نعروں سے قسطنطینیہ کوفتح کرلیں گے۔انھیں اتنی غنیمتیں ملیں گی جتنی پہلے کبھی نہیں ملی تھیں حتی کہ وہ ڈھالوں کے ذریعے سے تقسیم کریں گے۔(اچانک)ایک شخص آکر کہے گا:تمہارے شہروں میں دجال ظاہر ہوگیا ہے۔سنو!یہ خبرجھوٹی ہوگی۔لینے والا بھی شرمندہ ہوگااور چھوڑنے والا بھی شرمندہ ہوگا’’۔