Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4095 (سنن ابن ماجہ)

[4095]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاہِيمَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْعَلَاءِ حَدَّثَنِي بُسْرُ بْنُ عُبَيْدِ اللہِ حَدَّثَنِي أَبُو إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيُّ حَدَّثَنِي عَوْفُ بْنُ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيُّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ تَكُونُ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ بَنِي الْأَصْفَرِ ہُدْنَةٌ فَيَغْدِرُونَ بِكُمْ فَيَسِيرُونَ إِلَيْكُمْ فِي ثَمَانِينَ غَايَةً تَحْتَ كُلِّ غَايَةٍ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا

حضرت عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:‘‘ تمہارے درمیان اور بنواصفر (رومیوں)کے درمیان جنگ بندی ہوگی وہ تمہیں دھوکا دیں گے اور اسّی جھنڈوں تلے تمہاری طرف پیش قدمی کریں گے۔ہر جھنڈے کے نیچے بارہ ہزار افراد ہوں گے ’’۔