Sunan ibn Majah Hadith 4098 (سنن ابن ماجہ)
[4098]صحیح
صحیح بخاری
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ عَنْ عَمْرِو بْنِ تَغْلِبَ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَقُولُ إِنَّ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ أَنْ تُقَاتِلُوا قَوْمًا عِرَاضَ الْوُجُوہِ كَأَنَّ وُجُوہَہُمْ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ وَإِنَّ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ أَنْ تُقَاتِلُوا قَوْمًا يَنْتَعِلُونَ الشَّعَرَ
حضرت عمرو بن تغلب نمری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انھوں نے فرمایا:میں نے نبی ﷺ سے سنا،آپ فرما رہے تھے:‘‘ قیامت کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ تم چوڑے چہرے والوں سے جنگ کروگے۔ان کے چہرے گویا تہہ دار ڈھالیں ہیں۔اور قیامت کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ تم ان لوگوں سے جنگ کروگے جو بالوں کے جوتے پہنتے ہیں ’’۔