Sunan ibn Majah Hadith 4099 (سنن ابن ماجہ)
[4099] إسنادہ ضعیف
سلیمان الأعمش عنعن
وحدیث البخاري (2927۔2928) و مسلم (2929) یغني عنہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّی تُقَاتِلُوا قَوْمًا صِغَارَ الْأَعْيُنِ عِرَاضَ الْوُجُوہِ كَأَنَّ أَعْيُنَہُمْ حَدَقُ الْجَرَادِ كَأَنَّ وُجُوہَہُمْ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ يَنْتَعِلُونَ الشَّعَرَ وَيَتَّخِذُونَ الدَّرَقَ يَرْبُطُونَ خَيْلَہُمْ بِالنَّخْلِ
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:‘‘قیامت نہیں آئے گی حتی کہ تم ایسی قوم سے جنگ کروگے جن کی آنکھیں چھوٹی اور چہرے چوڑے ہوں گے۔ان کی آنکھیں ایسی ہوں گی جیسے ٹڈیوں کی آنکھیں۔اور ان کے چہرے ایسے ہوں گے جیسے تہہ دار ڈھالیں۔بالوں کے جوتے پہنتے ہوں گے اور چمڑے کی ڈھالیں استعمال کریں گے۔وہ اپنے گھوڑے کھجور کے درختوں سے باندھیں گے’’۔