Sunan ibn Majah Hadith 4105 (سنن ابن ماجہ)
[4105]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عُمَرَ بْنِ سُلَيْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ خَرَجَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ مِنْ عِنْدِ مَرْوَانَ بِنِصْفِ النَّہَارِ قُلْتُ مَا بَعَثَ إِلَيْہِ ہَذِہِ السَّاعَةَ إِلَّا لِشَيْءٍ سَأَلَ عَنْہُ فَسَأَلْتُہُ فَقَالَ سَأَلَنَا عَنْ أَشْيَاءَ سَمِعْنَاہَا مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ مَنْ كَانَتْ الدُّنْيَا ہَمَّہُ فَرَّقَ اللہُ عَلَيْہِ أَمْرَہُ وَجَعَلَ فَقْرَہُ بَيْنَ عَيْنَيْہِ وَلَمْ يَأْتِہِ مِنْ الدُّنْيَا إِلَّا مَا كُتِبَ لَہُ وَمَنْ كَانَتْ الْآخِرَةُ نِيَّتَہُ جَمَعَ اللہُ لَہُ أَمْرَہُ وَجَعَلَ غِنَاہُ فِي قَلْبِہِ وَأَتَتْہُ الدُّنْيَا وَہِيَ رَاغِمَةٌ
حضرت ابان بن عثمان رحمہ اللہ علیہ سے روایت ہے،انھوں نے کہا:حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ دوپہر کے وقت مروان (رحمہ اللہ)کے پاس سے باہر نکلے۔میں نے کہا:انھوں نے اس وقت انھیں کوئی (اہم)مسئلہ دریافت کرنے ہی کے لئے بلایا ہوگا۔میں نے زید رضی اللہ عنہ سے پوچھا توانھوں نے کہا:انھوں نے ہم سے کچھ احادیث کے بارے میں دریافت کیاتھا (کہ وہ کس طرح ہیں۔)جو ہم نےر سول اللہ ﷺ سے سنی تھیں۔میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا:‘‘ جس شخص کامقصود حصولِ دنیاہو،اللہ تعالی ا س کے کام بکھیر دیتاہے اور اس کافقر اس کی آنکھوں کے سامنے کردیتاہے اور اسے اتنی ہی ملتی ہے جتنی اس کے لئے مقدر ہے اور جس کی نیت آخرت کاحصول ہو،اللہ تعالی اس کے کام مرتب کردیتاہے اور اس کے دل میں استغنا پیدافرما دیتا ہے اور دنیا ذلیل ہوکر اس کے پاس آتی ہے’’۔