Sunan ibn Majah Hadith 4111 (سنن ابن ماجہ)
[4111] إسنادہ ضعیف
ترمذي (2321)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ مُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ الْہَمْدَانِيِّ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ الْہَمْدَانِيِّ قَالَ حَدَّثَنَا الْمُسْتَوْرِدُ بْنُ شَدَّادٍ قَالَ إِنِّي لَفِي الرَّكْبِ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ إِذْ أَتَی عَلَی سَخْلَةٍ مَنْبُوذَةٍ قَالَ فَقَالَ أَتُرَوْنَ ہَذِہِ ہَانَتْ عَلَی أَہْلِہَا قَالَ قِيلَ يَا رَسُولَ اللہِ مِنْ ہَوَانِہَا أَلْقَوْہَا أَوْ كَمَا قَالَ قَالَ فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِہِ لَلدُّنْيَا أَہْوَنُ عَلَی اللہِ مِنْ ہَذِہِ عَلَی أَہْلِہَا
حضرت مستورد بن شداد قرشی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انھوں نے فرمایا:میں ایک قافلے میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھا کہ آپ کاگذر ایک پھینکے ہوئے (مردہ)میمنے کے پاس سے ہوا۔آپ ﷺ نے فرمایا:‘‘کیاتمہارے خیال میں یہ میمنا مالکوں کی نظر میں بے قدر ہے؟’’انھوں نے کہا:اللہ کے رسول!انھوں نے بے قدر سمجھ کر ہی پھینکا ہے۔نبی ﷺ نے فرمایا:‘‘قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے!جتنا یہ میمنا مالکوں کی نظرمیں حقیر ہے،اللہ کے ہاں دنیا اس سے بھی زیادہ حقیر ہے’’۔