Sunan ibn Majah Hadith 4120 (سنن ابن ماجہ)
[4120]صحیح
صحیح بخاری
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ مَرَّ عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ رَجُلٌ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ مَا تَقُولُونَ فِي ہَذَا الرَّجُلِ قَالُوا رَأْيَكَ فِي ہَذَا نَقُولُ ہَذَا مِنْ أَشْرَفِ النَّاسِ ہَذَا حَرِيٌّ إِنْ خَطَبَ أَنْ يُخَطَّبَ وَإِنْ شَفَعَ أَنْ يُشَفَّعَ وَإِنْ قَالَ أَنْ يُسْمَعَ لِقَوْلِہِ فَسَكَتَ النَّبِيُّ ﷺ وَمَرَّ رَجُلٌ آخَرُ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ مَا تَقُولُونَ فِي ہَذَا قَالُوا نَقُولُ وَاللہِ يَا رَسُولَ اللہِ ہَذَا مِنْ فُقَرَاءِ الْمُسْلِمِينَ ہَذَا حَرِيٌّ إِنْ خَطَبَ لَمْ يُنْكَحْ وَإِنْ شَفَعَ لَا يُشَفَّعْ وَإِنْ قَالَ لَا يُسْمَعْ لِقَوْلِہِ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ لَہَذَا خَيْرٌ مِنْ مِلْءِ الْأَرْضِ مِثْلَ ہَذَا
حضرت سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انھوں نے فرمایا:رسول اللہ ﷺ کے پاس سے ایک آدمی گزرا۔نبی ﷺ نے فرمایا:‘‘تم اس شخص کے بارے میں کیاکہتے ہو؟’’انھوں نے عرض کیا:اس کے بارے میں آپ کی رائے زیادہ صحیح ہے۔ہم تو(اپنی معلومات کے مطابق)یہ کہتے ہیں:یہ شخص معزز (دولت مند)افراد میں سے ہے۔اس کے بارے میں یہی توقع ہے کہ اگر (کسی گھرانے میں)نکاح کاپیغام دے تواس کا پیغام قبول کیاجائے،اگر (کسی کی)سفارش کرے تواس کی سفارش قبول کی جائے،اور اگر بات کرے تواس کی بات سنی جائے (اور اسے اہمیت دی جائے۔)نبی ﷺ خاموش ہوگئے۔(پھر)ایک اور آدمی گزرا تونبی ﷺ نے فرمایا:‘‘اس شخص کے بارے میں تم کیاکہتے ہو؟’’انھوں نے کہا:اللہ کے رسول! قسم ہے اللہ کی!ہم توکہتے ہیں کہ یہ ایک غریب مسلمان ہے۔اس کے بارے میں توقع ہے کہ اگر نکاح کاپیغام دے تواسے رشتہ نہ دیاجائے۔اگر سفارش کرے تواس کی سفارش قبول نہ کی جائے۔اگر بات کرے تواس کی بات نہ سنی جائے۔نبی ﷺ نے فرمایا:‘‘یہ (غریب مسلمان) اس (پہلے) شخص جیسے زمین بھر آدمیوں سے بہتر ہے ’’۔