Sunan ibn Majah Hadith 4133 (سنن ابن ماجہ)
[4133] إسنادہ ضعیف
عمرو بن غیلان مختلف في صحبتہ وقال ابن البرقي: لا تصح لہ صحبۃ (الإصابۃ 10/3 ت 5928) وھذا ھو الصواب فالخبر مرسل
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ أَبِي عُبَيْدِ اللہِ مُسْلِمِ بْنِ مِشْكَمٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ غَيْلَانَ الثَّقَفِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ اللہُمَّ مَنْ آمَنَ بِي وَصَدَّقَنِي وَعَلِمَ أَنَّ مَا جِئْتُ بِہِ ہُوَ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِكَ فَأَقْلِلْ مَالَہُ وَوَلَدَہُ وَحَبِّبْ إِلَيْہِ لِقَاءَكَ وَعَجِّلْ لَہُ الْقَضَاءَ وَمَنْ لَمْ يُؤْمِنْ بِي وَلَمْ يُصَدِّقْنِي وَلَمْ يَعْلَمْ أَنَّ مَا جِئْتُ بِہِ ہُوَ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِكَ فَأَكْثِرْ مَالَہُ وَوَلَدَہُ وَأَطِلْ عُمُرَہُ
حضرت عمرو بن غیلان ثقفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:‘‘یااللہ!جوشخص مجھ پر ایمان لایا،میری تصدیق کی اور اس نے (دل سے)جان لیاکہ میں جو (شریعت) لے کر آیا ہوں وہ تیری طرف سے حق ہے،تواسے کم مال اور اولاد دے،اور اسے اپنی ملاقات کی محبت نصیب فرما اور اسے جلدی موت عطافرما۔اور جو مجھ پر ایمان نہ لایا،میری تصدیق نہ کی اور یہ یقین نہ کیا کہ میں جو (شریعت)لے کر آیا ہوں وہ تیری طرف سے حق ہے،اس کو بہت مال اور اولاد دے،اور اس کی عمر طویل فرمادے ’’۔