Sunan ibn Majah Hadith 4134 (سنن ابن ماجہ)
[4134] إسنادہ ضعیف
البراء السلیطي لم یوثقہ غیر ابن حبان وقال الذھبي: لا یعرف (میزان الإعتدال: 302/1)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا غَسَّانُ بْنُ بُرْزِينَ ح و حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ حَدَّثَنَا غَسَّانُ بْنُ بُرْزِينَ حَدَّثَنَا سَيَّارُ بْنُ سَلَامَةَ عَنْ الْبَرَاءِ السَّلِيطِيِّ عَنْ نُقَادَةَ الْأَسَدِيِّ قَالَ بَعَثَنِي رَسُولُ اللہِ ﷺ إِلَی رَجُلٍ يَسْتَمْنِحُہُ نَاقَةً فَرَدَّہُ ثُمَّ بَعَثَنِي إِلَی رَجُلٍ آخَرَ فَأَرْسَلَ إِلَيْہِ بِنَاقَةٍ فَلَمَّا أَبْصَرَہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ قَالَ اللہُمَّ بَارِكْ فِيہَا وَفِيمَنْ بَعَثَ بِہَا قَالَ نُقَادَةُ فَقُلْتُ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ وَفِيمَنْ جَاءَ بِہَا قَالَ وَفِيمَنْ جَاءَ بِہَا ثُمَّ أَمَرَ بِہَا فَحُلِبَتْ فَدَرَّتْ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ اللہُمَّ أَكْثِرْ مَالَ فُلَانٍ لِلْمَانِعِ الْأَوَّلِ وَاجْعَلْ رِزْقَ فُلَانٍ يَوْمًا بِيَوْمٍ لِلَّذِي بَعَثَ بِالنَّاقَةِ
حضرت نقادہ (بن عبداللہ)اسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انھوں نے فرمایا:رسول اللہ ﷺ نے مجھے ایک آدمی کی طرف بھیج کر اس سے ایک اونٹنی طلب فرمائی۔اس شخص نے (اونٹنی دینے سے)انکار کردیا۔پھر رسول اللہ ﷺ نے مجھے ایک اور آدمی کی طرف بھیجا۔اس نے ایک اونٹنی بھجوا دی۔جب رسول اللہ ﷺ نے اونٹنی کو دیکھا تو فرمایا:یااللہ! اس میں برکت عطا فرما اوراسے بھیجنے والے کو بھی ’’۔ حضرت نقادہ رضی اللہ عنہ نے کہا:میں نے کہا جو اسے لے کر آیا (اس کے لئے بھی برکت کی دعافرمائیں۔)نبی ﷺ نے فرمایا:‘‘اور جو اسے لے کر ایا (اللہ اسے بھی برکت دے’’۔)پھر آپ کے حکم سے اسے دوہا گیا،اس نے بہت دودھ دیا۔رسول اللہ ﷺ نے اس پہلے شخص کے بارے میں،جس نے انکار کردیا تھا،فرمایا:‘‘ یااللہ!فلاں کامال زیادہ فرما’’۔اور جس نے اونٹنی بھیجی تھی اس کے حق میں فرمایا:‘‘ یااللہ!اس کو روز کا رزق روز دے ’’۔