Sunan ibn Majah Hadith 4145 (سنن ابن ماجہ)
[4145]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَقَدْ كَانَ يَأْتِي عَلَی آلِ مُحَمَّدٍ ﷺ الشَّہْرُ مَا يُرَی فِي بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِہِ الدُّخَانُ قُلْتُ فَمَا كَانَ طَعَامُہُمْ قَالَتْ الْأَسْوَدَانِ التَّمْرُ وَالْمَاءُ غَيْرَ أَنَّہُ كَانَ لَنَا جِيرَانٌ مِنْ الْأَنْصَارِ جِيرَانُ صِدْقٍ وَكَانَتْ لَہُمْ رَبَائِبُ فَكَانُوا يَبْعَثُونَ إِلَيْہِ أَلْبَانَہَا قَالَ مُحَمَّدٌ وَكَانُوا تِسْعَةَ أَبْيَاتٍ
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انھوں نے فرمایا: حضرت محمد ﷺ کے گھر والوں پرمہینہ بھر اس طرح گزر جاتا تھا کہ آپ کے کسی گھر میں بھی دھواں نظر نہیں آتا تھا۔(حضرت ابو سلمہ رحمہ اللہ نے بیان کیا:) میں نے کہا:پھر وہ لوگ کیاکھاتے تھے؟ام المومنین رضی اللہ عنہا نے فرمایا:دو سیاہ چیزیں:کھجوریں اورپانی،البتہ ہمارے کچھ انصاری ہمسائے تھے،وہ مخلص ہمسائے تھے،ان کے گھروں میں پلنے والی کچھ بکریاں تھیں (جنہیں چرنے کے لئے چراگاہ میں نہیں لے جایا جاتا تھا،گھر لاکر چارہ دیاجاتا تھا۔)وہ ان کادودھ آپ ﷺ کی طرف (ہمارے ہاں)بھیج دیاکرتے تھے۔ (راوی حدیث)محمد بن عمرو رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں:وہ نو گھر تھے۔