Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4152 (سنن ابن ماجہ)

[4152]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَلِيٍّ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ أَتَی عَلِيًّا وَفَاطِمَةَ وَہُمَا فِي خَمِيلٍ لَہُمَا وَالْخَمِيلُ الْقَطِيفَةُ الْبَيْضَاءُ مِنْ الصُّوفِ قَدْ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ جَہَّزَہُمَا بِہَا وَوِسَادَةٍ مَحْشُوَّةٍ إِذْخِرًا وَقِرْبَةٍ

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ حضرت علی اور فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لے گئے۔اس وقت ان دونوں نے ایک سفید اونی چادر لے رکھی تھی جو ان دونوں کو رسول اللہ ﷺ نے عنایت فرمائی تھی،نیز ایک اذخر کی گھاس بھراگدا دیاتھا اور مشکیزہ۔