Sunan ibn Majah Hadith 4155 (سنن ابن ماجہ)
[4155]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ نُمَيْرٍ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَأْمُرُ بِالصَّدَقَةِ فَيَنْطَلِقُ أَحَدُنَا يَتَحَامَلُ حَتَّی يَجِيءَ بِالْمُدِّ وَإِنَّ لِأَحَدِہِمْ الْيَوْمَ مِائَةَ أَلْفٍ قَالَ شَقِيقٌ كَأَنَّہُ يُعَرِّضُ بِنَفْسِہِ
حضرت ابو مسعود (عقبہ بن عمرو انصاری) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ صدقے کاحکم دیتے تو(ہماری یہ کیفیت ہوتی تھی کہ) ہم میں سے کوئی آدمی جاکر مزدوری کرتا اور ایک مُد (کھجور یاجو وغیرہ)لے کر آتا (اور اسے صدقے کے طور پر پیش کردیتا۔) آج توایک آدمی کے پاس ایک لاکھ کی رقم بھی موجود ہے۔(ابو مسعود رضی اللہ عنہ کے شاگرد)حضرت شقیق رحمہ اللہ نے کہا:غالباً ان کااشارہ خود اپنی طرف تھا۔