Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4156 (سنن ابن ماجہ)

[4156]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ أَبِي نَعَامَةَ سَمِعَہُ مِنْ خَالِدِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ خَطَبَنَا عُتْبَةُ بْنُ غَزْوَانَ عَلَی الْمِنْبَرِ فَقَالَ لَقَدْ رَأَيْتُنِي سَابِعَ سَبْعَةٍ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ مَا لَنَا طَعَامٌ نَأْكُلُہُ إِلَّا وَرَقُ الشَّجَرِ حَتَّی قَرِحَتْ أَشْدَاقُنَا

حضرت خالد بن عمیر رحمہ اللہ سے روایت ہے انھوں نے کہا: ہمیں حضرت عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ نے منبر پر خطبہ دیا اور (اس میں یہ بھی)فرمایا: میں نے دیکھا ہے کہ ہم سات افراد رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے۔ہمیں کھانے کے لئے درختوں کے پتوں کے سوا کچھ بھی میسر نہ تھا۔(ہم وہی کھاتے رہے)حتی کہ ہماری باچھیں زخمی ہوگئیں