Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4158 (سنن ابن ماجہ)

[4158]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حدثنا محمد بن يحيی بن أبي عمر العدني حدثنا سفيان بن عيينة عن محمد ابن عمرو عن يحيی بن عبد الرحمن بن حاطب عن عبد اللہ بن الزبير بن العوام عن أبيہ قال لما نزلت (ثم لتسألن يومئذ عن النعيم) قال الزبير وأي نعيم نسأل عنہ وإنما ہو الأسودان التمر والماء قال أما إنہ سيكون.

حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما اپنے والد حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں انھوں نے کہا:جب یہ آیت نازل ہوئی: ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ یَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِیمِ ‘‘ پھر اس دن تم سے نعمتوں کے بارے میں ضرور سوال ہوگا’’۔حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم سے کون سی نعمتوں کے بارے میں سوال ہوگا؟ ہمیں توصرف پانی اور کھجوریں ہی میسر ہیں۔نبی ﷺ نے فرمایا:‘‘ آگاہ رہو! یہ (سوال)ضرور ہوگا’’۔