Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4159 (سنن ابن ماجہ)

[4159]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ وَہْبِ بْنِ كَيْسَانَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ بَعَثَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ وَنَحْنُ ثَلَاثُ مِائَةٍ نَحْمِلُ أَزْوَادَنَا عَلَی رِقَابِنَا فَفَنِيَ أَزْوَادُنَا حَتَّی كَانَ يَكُونُ لِلرَّجُلِ مِنَّا تَمْرَةٌ فَقِيلَ يَا أَبَا عَبْدِ اللہِ وَأَيْنَ تَقَعُ التَّمْرَةُ مِنْ الرَّجُلِ فَقَالَ لَقَدْ وَجَدْنَا فَقْدَہَا حِينَ فَقَدْنَاہَا وَأَتَيْنَا الْبَحْرَ فَإِذَا نَحْنُ بِحُوتٍ قَدْ قَذَفَہُ الْبَحْرُ فَأَكَلْنَا مِنْہُ ثَمَانِيَةَ عَشَرَ يَوْمًا

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوںن ے فرمایا: ہمیں رسول اللہ ﷺ نے (ایک جہادی مہم پر) روانہ فرمایا۔ہم تین سو افراد تھے۔ہم اپنی غذائی اشیاء اپنی گردنوں پر اٹھائے ہوئے تھے۔(مہم کے دوران میں) ہماری خوراک ختم ہو گئی حتی کہ ایک ایک ایک آدمی کے حصے میں ایک ایک کھجور آتی تھی۔کسی نے کہا: ابوعبداللہ! ایک کھجور سے آدمی کا کیا گزارہ ہوتا ہو گا؟ انہوں نے فرمایا: اس کا احساس ہمیں اس وقت ہوا جب وہ (ایک ایک کھجور) بھی نہ رہی۔(آخر) ہم سمندر پر پہنچے تو اچانک ایک بڑی مچھلی نظر آئی جسے سمندر نے (پانی سے باہر) پھینک دیا تھا۔ہم (سارا لشکر) اس میں سے اٹھارہ دن تک کھاتے رہے۔