Sunan ibn Majah Hadith 4160 (سنن ابن ماجہ)
[4160]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي السَّفَرِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ مَرَّ عَلَيْنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ وَنَحْنُ نُعَالِجُ خُصًّا لَنَا فَقَالَ مَا ہَذَا فَقُلْتُ خُصٌّ لَنَا وَہَی نَحْنُ نُصْلِحُہُ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَا أُرَی الْأَمْرَ إِلَّا أَعْجَلَ مِنْ ذَلِكَ
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ہم لوگ اپنی ایک جھونپڑی کی مرمت کر رہے تھے کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس سے گزرے تو آپ نے فرمایا:‘‘یہ کیا ہے’’؟ میں نے کہا: ہماری جھونپڑی کمزور ہو گئی ہے ہم اسے ٹھیک کر رہے ہیں۔آپ نے فرمایا:‘‘میرے خیال میں تو معاملہ اس سے جلد واقع ہونے والا ہے’’۔