Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4161 (سنن ابن ماجہ)

[4161] إسنادہ ضعیف

الولید بن مسلم لم یصرح بالسماع المسلسل

و حدیث أبي داود (5237) یغني عنہ

انوار الصحیفہ ص 527

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عُثْمَانَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی بْنِ أَبِي فَرْوَةَ حَدَّثَنِي إِسْحَقُ بْنُ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ مَرَّ رَسُولُ اللہِ ﷺ بِقُبَّةٍ عَلَی بَابِ رَجُلٍ مِنْ الْأَنْصَارِ فَقَالَ مَا ہَذِہِ قَالُوا قُبَّةٌ بَنَاہَا فُلَانٌ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ كُلُّ مَالٍ يَكُونُ ہَكَذَا فَہُوَ وَبَالٌ عَلَی صَاحِبِہِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَبَلَغَ الْأَنْصَارِيَّ ذَلِكَ فَوَضَعَہَا فَمَرَّ النَّبِيُّ ﷺ بَعْدُ فَلَمْ يَرَہَا فَسَأَلَ عَنْہَا فَأُخْبِرَ أَنَّہُ وَضَعَہَا لِمَا بَلَغَہُ عَنْكَ فَقَالَ يَرْحَمُہُ اللہُ يَرْحَمُہُ اللہُ

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ ایک گول خیمے کے پاس سے گزرے جو ایک انصاری صحابی کے دروازے پر بنا ہوا تھا۔آپ نے فرمایا:‘‘یہ کیا ہے؟’’لوگوںن ے کہا: گول خیمہ ہے جو فلاں نے بنایا ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:‘‘جو مال بھی اس طرح (بلاضرورت خرچ) ہو وہ قیامت کے دن اپنے مالک کے لئے وبال کا باعث ہو گا’’۔انصاری کو رسول اللہ ﷺ کے اس فرمان کا علم ہوا تو اس نے وہ خیمہ ہٹا دیا۔بعد میں رسول اللہ ﷺ وہاں سے گزرے تو وہ خیمہ نظر نہ آیا۔اپ نے اس کے بارے میں پوچھا تو بتایا گیا کہ انصاری کو آپ کے فرمان کا علم ہوا تو اس نے اسے ہٹا دیا۔نبی ﷺ نے فرمایا:‘‘اللہ اس پر رحمت فرمائے۔اللہ اس پر رحمت فرمائے’’۔