Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4163 (سنن ابن ماجہ)

[4163]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ قَالَ أَتَيْنَا خَبَّابًا نَعُودُہُ فَقَالَ لَقَدْ طَالَ سَقْمِي وَلَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ لَا تَتَمَنَّوْا الْمَوْتَ لَتَمَنَّيْتُہُ وَقَالَ إِنَّ الْعَبْدَ لَيُؤْجَرُ فِي نَفَقَتِہِ كُلِّہَا إِلَّا فِي التُّرَابِ أَوْ قَالَ فِي الْبِنَاءِ

حضرت حارثہ بن مضرب رحمہ اللہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: ہم لوگ حضرت خباب رضی اللہ عنہ کی بیمار پرسی کے لئے ان کےہاں حاضر ہوئے تو انہوں نے فرمایا: میری بیماری لمبی ہو گئی ہے۔اگر میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ فرمان:‘‘موت کی تمنا نہ کرو’’۔نہ سنا ہوتا تو میں ضرور موت کی دُعا کرتا۔نبی ﷺ نے یہ بھی فرمایا:‘‘بندے کو اپنے تمام (جائز) اخراجات کرنے کا ثواب ملتا ہے مگر جو مٹی میں خرچ کیا جائے’’۔یا فرمایا:‘‘عمارت بنانے میں خرچ کیا جائے (اس کا ثواب نہیں ملتا’’)۔