Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4165 (سنن ابن ماجہ)

[4165] إسنادہ ضعیف

الأعمش عنعن

انوار الصحیفہ ص 527

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ سَلَّامِ بْنِ شُرَحْبِيلَ أَبِي شُرَحْبِيلَ عَنْ حَبَّةَ وَسَوَاءٍ ابْنَيْ خَالِدٍ قَالَا دَخَلْنَا عَلَی النَّبِيِّ ﷺ وَہُوَ يُعَالِجُ شَيْئًا فَأَعَنَّاہُ عَلَيْہِ فَقَالَ لَا تَيْئَسَا مِنْ الرِّزْقِ مَا تَہَزَّزَتْ رُءُوسُكُمَا فَإِنَّ الْإِنْسَانَ تَلِدُہُ أُمُّہُ أَحْمَرَ لَيْسَ عَلَيْہِ قِشْرٌ ثُمَّ يَرْزُقُہُ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ

حضرت حبہ بن خالد رضی اللہ عنہ اور حضرت سوا بن خالد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوںن ے فرمایا: ہم لوگ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ کسی چیز کی مرمت کر رہے تھے۔ہم نے اس کام میں رسول اللہ ﷺ کی مدد کی۔آپ نے فرمایا:‘‘جب تک تمہارے سر حرکت کرتے رہیں رزق سے نااُمید مت ہونا۔انسان کو اس کی ماں جنتی ہے تو وہ (گوشت کےلوتھڑے کی طرح) سرخ ہوتا ہے جس پر مضبوط کھال بھی نہیں ہوتی پھر بھی اللہ عزوجل اسے رزق مہیا فر ماتا ہے’’۔